پشاور میں دوسرے اضلاع کے رکشوں پر پابندی عائد ،سیکشن 144 کے تحت رکشے ضبط کرنے کا فیصلہ ، دیگر اضلاع کی سوزوکی بھی شہری علاقوں میں نہیں چلے گی، تین دن کے ڈیڈ لائن پیر کے دن سے میگا آپریشن شروع کرنے کا اعلان

جمعہ 6 نومبر 2015 09:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2015ء) ناظم پشاور محمد عاصم خان کے گذشتہ روز بغیر پروٹوکول کے موٹرسائیکل پر شہر کے دورے اور غیر جسٹرڈ رکشوں اور دیگر ٹرانسپورٹ اور اسکی وجہ سے عوامی مشکلات کا نوٹس پر سیکرٹری آر ٹی اے کو ہنگامی اقدامات کی ہدایات کے بعد سیکرٹری آر ٹی اے نعمت اللہ خان نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے ٹریفک پولیس  محکمہ ایکسائز اور ایم وی ای اور رکشہ یونین کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں رکشہ یونین کے صدر راز محمد امان اللہ  سید یونس  بدرے جمال  اوردیگر افراد نے شرکت کی اجلاس میں تمام غیررجسٹرڈ اور پشاور کے باہر کے رکشے چلانے والوں کو تین دن کی ڈ یڈ لائن دیتے ہوئے اپنے اپنے اضلاع میں چلے جانے کے احکامات جاری کئے گئے جبکہ تین دن کے بعد پیر کے دن سے ٹریفک پولیس  محکمہ ایکسائز  ضلعی انتظامیہ اور ایم وی ای حکام پر مشتمل گرینڈ آپریشن شروع کیا جائیگا اور آپریشن کے دوران پکڑے جانے والے دوسرے اضلاع کے رکشوں کو سیکشن 144 ویسٹ پاکستان موٹروہیکل آرڈنینس کے تحت ضبط کی جائیگی جبکہ پشاور سے باہر کے اضلاع کے سوزوکیوں پر بھی اربن ایریاں میں د اخلہ پر پابندی عائد کردی گئی سیکرٹری آر ٹی اے نعمت اللہ خان نے تمام رکشہ ڈرائیوروں اور سوزوکی والوں کو خبردار کیا کہ وہ اپنے اوریجنل پرمٹ  دونوں سائیڈ کے نمبر پلیٹ اور رجسٹریشن اپنے ہمراہ رکھیں یہ اسناد نہ رکھنے والوں کے خلاف بھی کاروئی کی جائیگی

متعلقہ عنوان :