خیبرپختونخوا کابینہ میں تبدیلی کے لئے سفارشات پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ارسال

جمعہ 6 نومبر 2015 09:19

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔6نومبر۔2015ء)خیبرپختونخوا کابینہ میں تبدیلی کے لئے سفارشات پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو ارسال کردی گئی ہے ۔وزراء ، معاونین خصوصی اور مشیروں کے وزارتیں تبدیل کرنے کی سفارشات کارکردگی کی بنیاد پرکی گئی ہے جبکہ سینئر صوبائی وزیر سکندر شیر پاؤاور صوبائی وزیر انیسہ زیب کے لئے دفتر بھی مختص کردیاگیا ہے جبکہ ان کے لئے باقاعدہ طورپر عملے کی تقرری بھی کردی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی کابینہ میں قومی وطن پارٹی کی شمولیت کے بعد اس میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ڈپٹی سپیکر کی تقرری کے لئے بھی پارٹی سربراہ عمران خان کو سفارشات ارسال کی گئی ہے ۔ڈپٹی سپیکر کا عہدہ ایک سال سے زائد عرصے سے خالی پڑا ہوا ہے ۔ صوبائی کابینہ میں قومی وطن پارٹی کی شمولیت کے بعد مشتاق غنی سے وزیر اطلاعات کا عہدہ لیا گیا تھا اور اسے معاونین خصوصی کی حیثیت سے خدمات سرانجام دینے کی ہدایات کی ہے ۔