فرانس، سپین سرحد پرجانچ پڑتال سخت،گاڑیوں کی 15 کلومیٹر طویل قطاریں لگ گئیں

جمعہ 20 نومبر 2015 09:52

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20نومبر۔2015ء)فرانس، سپین سرحد پرجانچ پڑتال سخت۔ 15 کلومیٹر طویل قطاریں لگ گئیں۔تفصیلات کے مطابق فرانس کی جانب سے اپنی سرحدوں پر جانچ پڑتال کا عمل سخت کرنے کے اعلان کے بعد سپین کے صوبہ پائیس باسکو کے سرحدی مقام ایرون پر موٹروے 8 پر 15 کلومیٹر طویل قطاریں لگ گئیں۔

(جاری ہے)

جبکہ جیرونہ میں جونکیرا سرحدی مقام پربھی جانچ پڑتال کو سخت کر دیا گیا ہے۔ تمام صورتحال سے بہتر طریقہ سے نبرد آزما ہونے کیلئے ہسپانوی ادارے، فرانسیسی اداروں کیساتھ مکمل تعاون کر رہے ہیں۔