کیا ون ڈے کا الگ کوچ ہونا چاہئے؟ قومی کپتان سوال کا جواب گول کر گئے،بہترین جواب کرکٹ بورڈ ادے سکتا ہے ، میں صرف اتنا کہوں گا کہ بطور ٹیم ہم بہت اچھے انداز سے سیٹ ہو رہے ہیں، اظہر علی

جمعہ 20 نومبر 2015 09:46

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20نومبر۔2015ء) پاکستانی کپتان اظہر علی ون ڈے میں الگ کوچ کے حوالے سے سوال کا جواب گو ل کر گئے ، تیسرے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ وقار یونس کی ٹیسٹ میں بطور کوچ کارکردگی اچھی مگر ون ڈے میں وہ کامیاب نہیں ہیں، کیا دیگر ممالک کی طرح پاکستان کو بھی 2 کوچز کا تجربہ کرنا چاہئے؟ اس پر اظہر علی نے کہا کہ اگر دنیا میں الگ کوچز کا تصور چل رہا ہے تو وہ انھیں راس آتا ہوگا لیکن ہمارے یہاں فی الحال بہت اچھا سیٹ اپ بن رہا ہے، ویسے بھی اس سوال کا بہترین جواب کرکٹ بورڈ ادے سکتا ہے ، میں صرف اتنا کہوں گا کہ بطور ٹیم ہم بہت اچھے انداز سے سیٹ ہو رہے ہیں ، شکست پر اچھے احساسات نہیں ہوتے ، قوم بھی جیت ہی چاہتی ہے مگر اس میں شکوک آنے شروع ہو جائیں تو ٹیم اور شائقین کے لیے بھی اچھا نہیں ہوتا۔

متعلقہ عنوان :