چین میں ڈاکو کو اے ٹی ایم میں ڈکیتی کی کوشش مہنگی پڑ گئی ، شہری کی ڈاکو کی دھلائی ڈاکو گرفتار

جمعہ 20 نومبر 2015 09:56

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20نومبر۔2015ء)چین میں ڈاکو کو اے ٹی ایم میں ڈکیتی کی کوشش مہنگی پڑ گئی۔ بہادر شہری نے ڈاکو کی دھلائی کردی اور پھر پولیس کے حوالے کردیا۔حکام کے مطابق ڈکیتی کا واقعہ چین کے صوبے کے صوبے سیچوآن میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ جیسے ہی ایک شخص رقم نکالتا ہے تو ڈاکو اے ٹی ایم میں گھس جاتا ہے اوراس سے رقم چھیننے کی کوشش کرتا ہے۔

لیکن وہ بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکو سے مقابلہ کرتا ہے۔ دو بار زمین پر پٹخ کر ڈاکو کی ایسی دھلائی کردی کہ وہ بے حس ہو کر رہ گیا۔ لیکن ڈاکو پھر بھی باز نہ آیا۔رسید اور رقم لیکر وہ شخص باہر نکلا تو ڈاکو نے اس کا پیچھا کیا۔ اس شخص نے ڈاکو کو پھر دبوچ لیا۔ اس دوران ایک راہ گیر کی اطلاع پر پولیس آئی اور ڈاکو کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :