امراء کی کنجوسی ،بھارت دنیا کے 145 ملکوں میں 106 ویں نمبر پر آ گیا ،بھارت جنوبی ایشیا سمیت ورلڈ گیونگ انڈیکس میں آخر میں 8 ویں نمبر پر ہے،گیلپ سروے میں انکشاف

جمعہ 20 نومبر 2015 09:52

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20نومبر۔2015ء) بھارت کے امراء کنجوسی میں دنیا کے 145 ملکوں میں 106 ویں نمبر پر آ گئے۔ بھارت جنوبی ایشیا سمیت ورلڈ گیونگ انڈیکس میں آخر میں 8 ویں نمبر پر ہے، گیلپ کے تازہ سروے میں انکشاف۔ سروے میں بتایا گیا ہے کہ بھارت غربت میں جبکہ میانمر سخاوت میں دنیا بھر میں پہلے نمبر ہے۔ امریکہ دوسرے، نیوزیلینڈ تیسرے، چین چوتھے اور آسٹریلیا پانچویں نمبر پر ہے، دوسرے پانچ سخی ممالک میں بالترتیب برطانیہ، نیدرلینڈ، سری لنکا، آئرلینڈ اور ملائیشیا ہیں۔

سروے میں بتایا گیا ہے کہ باربز میگزین کے مطابق 2015ء میں بھارت کے 90 باشندوں کے پاس مجموعی طور پر 295 بلین ڈالر کی دولت ہے۔ یہ بھارت کے دولت مندوں کا بخل ہے کہ خیراتی امداد میں ان کا کوئی حصہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بائن اینڈ کو کنسلٹینسی کی رپورٹ کے مطابق 2011ء میں بھارتیوں کی خیرات کی اوسط 3.1 فیصد رہی جو کہ سب سے زیادہ ہے جو کہ امریکیوں کی خیرات کے مقابلے میں 1/3ہے۔

اس میں کوئی حیرانگی کی بات نہیں کہ بھارت کے سب سے امیر شخص مکیش امبانی نے ابھی تک وارن بوفے، بل گیٹس اور ملینڈا گیٹس کی طرف سے 2010ء میں شروع کیے گئے "دی گیونگ پلیج" پروگرام پر دستخط نہیں کیے جین میں امیر لوگوں کی طرف سے اپنی آدھی دولت خیراتی کاموں پر خرچ کرنا ہو گی تا کہ ارب پتی لوگوں کیلئے حوصلہ افزائی ہو جبکہ اگست 2015ء تک 137 ارب پتی لوگوں نے اس پر دستخط کر دئیے ہیں۔ اس پروگرام پر ابھی تک صرف ایک بھارتی باشندے وپرو کے عظیم پریم جی نے دستخط کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :