بلدیاتی انتخابات جمہوریت کا حسن ہیں ،میڈم لبنیٰ لال/مس چندہ،ہمارے کیلئے مخصوص نشستیں ہونی چاہئیں ،ضلعی صدر خواجہ سراہ

جمعہ 20 نومبر 2015 09:16

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20نومبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات جمہوریت کا حسن ہیں جبکہ اس میں خواجہ سراؤں کے لئے مخصوص نشستیں ہونی چاہئیں تاکہ وہ اپنی برادری کے کام کروا سکیں۔ بلدیاتی انتخابات جمہوریت کا حسن ہیں جبکہ اس میں خواجہ سراؤں کے لئے مخصوص نشستیں ہونی چاہئیں تاکہ وہ اپنی برادری کے کام کروا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر خواجہ سراء میڈم لبنیٰ لال اور مس چندہ نے پولنگ سٹیشن پر اپنا ووٹ دالنے کے بعد ووٹروں کی موجودگی میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا بلدیاتی انتخابات کروانا قابل تعریف اقدام ہے کیونکہ اس سے عوام کے مسائل حل ہونے میں آسانی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ خادم اعلیٰ پنجاب کو چاہیئے کہ تمام بلدیاتی اداروں کے ساتھ ساتھ سینیٹ ، قومی اسمبلی اور پاکستان کی تمام صوبائی اسمبلیوں میں جس طرح خواتین کی مخصوص نشستیں تفویض کی گئی ہیں اسی طرح خواجہ سراؤں کے لئے بھی مخصوص نشستیں ہونی چاہئیں کیونکہ ملک کی جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لئے خواجہ سراؤں کا بھی اتنا ہی حق ہے جتنا مردوں اور خواتین کا ہے