شامی حکومت اور باغیوں میں الغوطہ میں جنگ بندی کے لیے مذاکرات ناکام

جمعہ 20 نومبر 2015 09:54

دمشق( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20نومبر۔2015ء )شام کے دارالحکومت دمشق کے نزدیک واقع علاقے مشرقی الغوطہ میں صدر بشارالاسد کی وفادار فورسز اور باغی گروپوں کے درمیان جنگ بندی کے لیے بات چیت نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکی ہے۔برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ فوری طور پر شامی فورسز اور باغیوں کے درمیان جنگ بندی کے لیے بات چیت کی ناکامی کی وجوہ سامنے نہیں آسکی ہیں۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق فریقین ایک ''بین الاقوامی پارٹی'' کی ثالثی میں کئی روز تک مذاکرات کرتے رہے ہیں۔آبزرویٹری نے بدھ کو شام میں موجود اپنے نیٹ ورک کے حوالے سے یہ اطلاع دی تھی کہ مشرقی الغوطہ میں پندرہ روز کے لیے جنگ بندی کا اعلان جلد متوقع ہے لیکن اس نے مذاکرات کی ناکامی کی اطلاع دی ہے۔واضح رہے مشرقی غوطہ کے علاقے پر احرارالشام اور دوسرے باغی گروپوں نے قبضہ کررکھا ہے اور شامی فوج نے اس کے بعض قصبوں اور دیہات کا محاصرہ کررکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :