جہلم،(ن) لیگی اور آزاد کامیاب کونسلرز نے نعروں کی بجائے شکرانے کے نوافل ادا کئے

جمعہ 20 نومبر 2015 09:16

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20نومبر۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اور آزاد کامیاب ہونے والے کونسلرز نے جیتنے کے بعد نعرے لگانے کی بجائے شکرانے کے نوافل ادا کئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نو منتخب کونسلرز مرزا راشد ندیم ، راجہ ظفر اقبال، حاجی ملک انعام الحق، خان واجدمحمود، ظہیر خان جبکہ آزاد امیدواروں میں خادم اللہ بٹ ، مرزا جاسم ، پی ٹی آئی کے ذوالفقار احمد اور راجہ شہباز نے انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوتے ہی خوشی کے آنسوؤں کے ساتھ مساجد جا کر شکرانے کے نوافل ادا کئے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور ضلع پولیس کی طرف سے جلوس اور ریلیاں نکالنے پر مکمل پابندی تھی اور ضلع پولیس نے تمام امیدواروں کو اعتماد میں لے کر اس عمل کو یقینی بنانے کا وعدہ لیا تھا جس کو ان سب نے ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے نبھایا ۔

(جاری ہے)

جیتنے کے بعد مرزا راشد ندیم ، راجہ ظفر اقبال، حاجی ملک انعام الحق ، ظہیر خان اور آزاد امیدوار خادم اللہ بٹ ، مرزا جاسم ، خان واجد محمود ، ذوالفقار احمد اور راجہ شہباز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ عوام نے ہمیں ووٹ دے کر کامیا ب کیا جبکہ انتخابات میں مقابلہ جمہوریت کا حسن ہے اور جن لوگوں نے ہمیں ووٹ نہیں دئیے وہ بھی ہمارے بھائی ہیں ہم ان کے مسائل بھی اسی طرح حل کریں گے جس طرح اپنے ووٹروں کے کیونکہ آج کے ان انتخابات میں ہمارے کندھوں پر جو ذمہ داری ڈالی ہے اللہ تعالیٰ ہمیں اس سے عہدہ برآ کریں اور ہم میرٹ پر تمام لوگوں کے مسائل حل کر سکیں

متعلقہ عنوان :