پیپلزپارٹی نے دوسرے مرحلے میں بھی سندھ سے کلین سویپ کیا ، بدین میں بھی حکومت پی پی کی بنے گی ،شرجیل میمن

جمعہ 20 نومبر 2015 09:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20نومبر۔2015ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماشرجیل میمن نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی نے بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے میں بھی سندھ سے کلین سویپ کیاہے ۔بدین میں بھی حکومت پیپلزپارٹی کی بنے گی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی سے لوگ محبت کرتے ہیں ،پیپلزپارٹی نے میٹروبس اورموٹرویزنہیں بنائیں لیکن دوسرے عوامی مسائل حل کئے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے منفی پروپیگنڈے کے باوجودعوام نے پیپلزپارٹی کوووٹ دیئے ،سندھ میں سڑکوں اورصاف پانی کے منصوبوں پرکام جاری ہے

متعلقہ عنوان :