فیصل آباد ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیاسی انتقام کے طور پر کوہستان ڈرائیورز اڈہ کو سربمہر کرنے کا معاملہ ، ایم این اے عاصم نذیر کی حمزہ شہباز سے ملاقات،ضلع کی سیاسی صورتحال بارے آگاہ کیا

جمعہ 20 نومبر 2015 09:36

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20نومبر۔2015ء) فیصل آباد ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سیاسی انتقام کے طور پر مسلم لیگ (ن) کے ممبر قومی اسمبلی چوہدری عاصم نذیر کے کوہستان ڈرائیورز کے اڈہ کو سربمہر کرنے کے بارے میں ایم این اے عاصم نذیر کی حمزہ شہباز شریف سے تفصیلی ملاقات ۔ ایم این اے نے ضلع کی سیاسی صورتحال کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف کو بتایا کہ ان کے بڑے بھائی زاہد نذیر جو قبل ازیں بھی چیئرمین ضلع کونسل اور ناظم سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ رہ چکے ہیں وہ ذاتی طور پر چیئرمین ضلع کونسل کا الیکشن لڑنا چاہتے ہیں جبکہ ان کا اس میں کوئی عمل دخل نہیں ہے آن لائن کے مطابق فیصل آباد میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کی میئر اور ڈپٹی میئر شپ کیلئے مسلم لیگ میں جو دھڑے بندیاں قائم ہوئی تھی اس کا پہلا نشانہ چوہدری عاصم نذیر بنے ہیں ۔

(جاری ہے)

آن لائن کے مطابق عاصم نذیر کے بڑے بھائی چوہدری زاہد نذیر جو بلدیاتی الیکشن میں بلامقابلہ یونین کونسل کے چیئرمین منتخب ہوئے تھے وہ ضلعی ناظم کیلئے بھرپور مہم چلائے ہوئے ہیں اور ان کی پوزیشن واضح طور پر مضبوط نظر آتی ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ہی ممبر قومی اسمبلی طلال چوہدری میاں فاروق ایم این اے سابق سپیکر پنجاب اسمبلی افضل ساہی ایم پی اے اور دیگر ممبران اسمبلی زاہد نذیر کی کھلم کھلا مخالفت کررہے ہیں چنانچہ حکومت نے زاہد نذیر کو انتخابات سے دستبردار کرانے کیلئے گزشتہ رات آپریشن کرکے زاہد نذیر کے بھائی ممبر قومی اسمبلی میاں عاصم نذیر کے کوہستان ٹریولز اڈے کو اچانک سربمہر کردیا اس وقت موجود سینکڑوں مسافروں جن میں خواتین بچے بوڑھے بھی شامل تھے کو زبردستی بسوں سے اتار کر اڈے کو سیل کردیا گیا جبکہ اسی طرح انتظامیہ نے مسلم لیگ ق کے صوبائی جنرل سیکرٹری سابق صوبائی وزیر چوہدری ظہیر الدین کی ملکیت تیمور ٹریولز کو بھی مسافروں اور ویگنوں سے اتا ر کر سربمہر کردیا کیونکہ چوہدری ظہیر الدین جو ضلعی ناظم کے امیدوار زاہد نذیر کے دوست ہیں اور ضلعی چیئرمینی کیلے ان کی حمایت کررہے ہیں چنانچہ ان حالات کی روشنی میں چوہدری عاصم نذیر ایم این اے نے مسلم لیگ نواز کے رہنما حمزہ شہباز شریف سے تفصیلی ملاقات کرکے حالات سے آگاہ کیا اور کہا کہ ان کے بھائی خود مختار ہے اگر حکومت ان سے استعفیٰ لینا چاہتی ہے تو وہ تیار ہیں لیکن ان کے کاروبار کو اس طرح تباہ نہ کیاجائے کہ عاصم نذیر کے والد مرحوم نذیر احمد بھی ضلع کونسل کے دو مرتبہ چیئرمین اور تین مرتبہ قومی اسمبلی کے ممبر رہ چکے ہیں جبکہ وزیراعظم نواز شریف کی جب پہلی مرتبہ حکومت ختم کی گئی تو اس وقت الیکشن مہم میں مرحوم چوہدری نذیر احمد کا جہاز ہسپتال کرتے رہے

متعلقہ عنوان :