سری لنکن بحریہ نے 14 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا

جمعہ 20 نومبر 2015 09:54

کولمبو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20نومبر۔2015ء) سری لنکن بحریہ نے اپنے پانیوں سے غیر قانونی ماہی گیری کے الزام میں چودہ بھارتی ماہی گیر گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکن ماہی گیر ادارے کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ جزیرہ ڈیلفٹ کے شمالی سمندروں میں عیر قانونی ماہی گیری کرتے ہوئے بحریہ نے چودہ بھارتی ماہی گیر گرفتار کر لئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بحری اہلکاروں نے بھارتی ماہی گیروں کی دو کشتیاں بھی تحویل میں لے لیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہی گیروں کو تفتیش کیلئے ادارے کے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :