جنوبی افریقہ ،بس اور کار میں تصادم‘ 32 افراد ہلاک‘ چار زخمی

جمعہ 20 نومبر 2015 09:54

کیپ ٹاؤن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20نومبر۔2015ء) جنوبی افریقہ میں بس اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طبی حکام نے بتایا کہ صوبہ کوازولیوناتال میں تیز رفتار بس ایک کار سے ٹکرا گئی حادثے میں 32 افراد موقع پر ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :