بنگلہ دیش،امن وامان کی صورتحال کے باعث سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پرپابندی عائد ، اقدام کا مقصد 2سیاسی رہنماؤں کی سزائے موت کی اپیل مسترد ہونے کے بعد امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنا ہے ، بنگلہ دیشی حکام

جمعہ 20 نومبر 2015 09:56

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20نومبر۔2015ء) بنگلا دیش میں امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق بنگلا دیش میں ٹیلی کمیونیکشن کے نگراں ادارے نے فیس بک، فیس بک میسنجر، وائبراورواٹس ایپ سروسز سمیت سب کو بلاک کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بنگلا دیشی حکام کا کہنا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائیٹس بند کرنے کا فیصلہ گزشتہ روزسپریم کورٹ کی جانب سے 2 سیاسی رہنماوٴں کی سزائے موت کے خلاف اپیل مسترد کئے جانے کے بعد امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزبنگلا دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کے سینیئر رہنما علی احسن محمد اور بنگلا دیش نینشل پارٹی سے تعلق رکنے والے سابق وزیر صلاح الدین قادر چوہدری کی سزائے موت کے خلاف درخواست مسترد کردی تھی۔

متعلقہ عنوان :