بنگلہ دیش، خالدہ ضیاء ضمانت پر رہا

منگل 1 دسمبر 2015 09:35

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2015ء) بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیاء کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔ اس اپوزیشن رہنما پر الزام ہے کہ وہ 2007ء میں اپنے دور اقتدار میں تقریبا دو بلین ڈالر کی بدعنوانی کے ایک کیس میں ملوث تھیں۔

(جاری ہے)

آج استغاثہ نے بتایا کہ کورٹ نے ان کی ضمانت قبول کرتے ہوئے اس کیس کی آئندہ سماعت اٹھائیس دسمبر کو کرنے کا حکم سنایا ہے۔ خالدہ ضیاء ان الزامات کو سیاسی قرار دیتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :