لاہور،داتادربارکا عرس شروع ہوتے ہی دربار کے گردونواح میں جرائم پیشہ عناصرنے اپنے ڈیرے ڈال لیئے،منشیات فروشی جوئے خانہ اور منی قحبہ خانہ نے متعلقہ پولیس کی مدد سے اپنا کام شروع کردیا

منگل 1 دسمبر 2015 09:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2015ء)داتادربارکا عرس شروع ہوتے ہی دربار کے گردونواح میں جرائم پیشہ عناصرنے اپنے ڈیرے ڈال لیئے ہیں۔منشیات فروشی جوئے خانہ اور منی قحبہ خانہ نے متعلقہ پولیس کی مدد سے اپنا کام شروع کردیاہے۔جبکہ جیب تراشوں کے کام میں کمی ہوگئی اور متعلقہ پولیس کی سرپرستی اور آشیرباد حاصل ہورہی ہے۔جبکہ بافیر اور باوثوق زرائع کے مطابق دربارکے اردگرد ہوٹلوں میں بغیرشناختی کارڈ کمرے بھی کرائے پردیئے جانے لگے۔

(جاری ہے)

جس کا حصہ متعلقہ پولیس دربارکوایڈوانس وصول ہوجاتاہے۔منشیات فروشی دربارکے نزدیک چھوٹے چھوٹے ہوٹلوں میں سرعام ہورہی ہے۔جبکہ دربارپرآئے ہوئے ملنگوں کی آٹ میں منی قحبہ خانے بھی اپنا کام کررہے ہیں۔موجودہ ملکی حالات کے پیش نظرجبکہ داتا دربارکے اردگردسکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کے باوجودپیشہ ورملزمان اپنے کام کو متعلقہ پولیس کی مدد سے بخوبی سرانجام دے رہے ہیں۔اس کے ساتھ ہی داتادربارکے عرس میں آنیوالے انسانوں کو لوٹنے اورجیب تراشی کا بازارگرم کرنے میں پولیس کا تعاون حاصل نہ ہوتوجرائم پیشہ عناصر کبھی بھی کامیاب نہ ہوسکیں گے۔

متعلقہ عنوان :