بلدیاتی انتخابات ،پنجاب حکومت کو راولپنڈی میں 5 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

منگل 1 دسمبر 2015 09:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2015ء) پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر راولپنڈی میں5 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیاہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کے موقع پر راولپنڈی میں پانچ دسمبر بروز ہفتہ کو عام تعطیل کی منظوری دے کر نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ راولپنڈی میں حساس پولنگ سٹیشن پر پولیس کے ساتھ رینجرز کی بھاری نفری تعیانت کرنے کا بھی حتمی فیصلہ ہوچکا ہے ۔ راولپنڈی میں 30 فیصد پولنگ سٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں۔