یو سی 30میں پولنگ بوتھ کے باہر بیٹیوں اور ماں کے درمیان ووٹوں پر لڑائی ،ماں باپ کے کیے وعدے اولاد نے ڈھیر کرتے ہوئے مہر بلے پر ثبت کر دی

منگل 1 دسمبر 2015 09:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2015ء)بیٹا ووٹ شیر کو دینا ہے ،گھر میں جا کر اپنے گلے شکوے کر لینا،۔یو سی 30میں پولنگ بوتھ کے باہر بیٹیوں اور ماں کے درمیان ووٹوں پر لڑائی ،ماں باپ کے کیے وعدے اولاد نے ڈھیر کرتے ہوئے اپنی مہریں بلے پر ثبت کر دیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب تین بیٹیاں اور ایک بیٹے کے ہمراہ ادھیڑ عمر ماں ایک گاڑی سے اتری اور پولنگ بوتھ جانے تک اپنی اولاد کو قائل کرتی رہیں کہ ووٹ شیر کو دینا ہے ،تاہم اس موقع پر بیٹیوں کا کہنا تھا کہ ہم نے ووٹ بلے کو دینا ہے ابو کو گھر جاکر راضی کر لیں گے ،اس موقع پر ماں کبھی غصہ اور کبھی نرمی میں بات کرتی رہیں لیکن نہ سنی گئی ،تاہم ایک پولیس اہلکار کے کہنے پر کہ وو ٹ دل کی مرضی ہے اماں جی اپنی اولاد کو مجبور نہ کر و ،تاہم بیٹیاں گئیں اور اپنی مہریں بلے پر ثبت کرتے ہوئے واپس آگئیں ۔