چین ، تیل پائپ لائن میں دھماکا، چودہ حکومتی اہلکاروں کو سزائیں

منگل 1 دسمبر 2015 09:36

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2015ء)چینی عدالت نے اْن چودہ سابقہ سرکاری ملازمین کو مختلف المیعاد سزائیں سنائی ہیں، جن کا سن 2013 میں تیل کی ایک بڑی پائپ لائن میں ہونے والے دھماکے میں کوئی نہ کوئی کردار ثابت ہو گیا تھا۔

(جاری ہے)

اِس دھماکے میں کم از کم تریسٹھ افراد ہلاک اور ڈیڑھ سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ یہ پائپ لائن مشرقی صوبے شنڈونگ میں واقع تھی اور اِس دھماکے کے باعث حکومت کو 117 ملین ڈالر سے زائد کا نقصان بھی ہوا تھا۔ سزا پانے والے تمام ملازمین کا تعلق سرکاری آئل کمپنی سینوپیک سے ہے۔

متعلقہ عنوان :