انٹرنیٹ پر لاگو ٹیکس تھری جی اور فورجی کے پھیلاوٴ میں رکاوٹ ہے ،اسماعیل شاہ،وفاق اورصوبائی حکومتوں کو قائل کرنے کیلئے بات چیت ہو رہی ہے،چیئرمین پی ٹی اے

منگل 1 دسمبر 2015 09:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2015ء)پاکستان ٹیلی کمونیکیشن اتھارٹی کے چیئرمین اسماعیل شاہ کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر لاگو ٹیکس تھری جی اور فورجی کے پھیلاوٴ میں رکاوٹ ہے جس کیلئے وفاق اورصوبائی حکومتوں کو قائل کرنے کیلئے بات چیت ہو رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق بجٹ2015-16ء میں حکومت کی جانب سے ڈیٹا سروسز اور براڈبینڈ انٹر نیٹ پر19.5 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔

ٹیلی کام آپریٹرز کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں صرف بھوٹان کے علاوہ دوسرا ملک پاکستان ہے جہاں یہ ٹیکس عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایسے وقت میں جب تھری جی اور فورجی ملک کے کونے کونے تک پہنچانے کیلئے ٹیلی کام آپریٹرز کروڑوں ڈالر ز کی سرمایہ کاری کر رہے ہیں اس ٹیکس کو لگائے جانا مناسب نہیں۔پاکستان ٹیلی کمیو نی کیشن اتھارٹی کے چیئرمین اسماعیل شاہ کا کہنا ہے کہ ٹیکسوں کے مسائل کے حل کیلئے وفاق اور صوبائی حکومتوں سے بات چیت جا رہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ٹیلی کام وہ واحد سیکٹر ہے جس پرٹیکسوں کا بوجھ سب سے زیادہ ہے۔موبائل کمپنی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکسوں کے بوجھ کی وجہ سے تھری جی اور فورجی سروسسز کے فروغ میں شیدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ٹیکس نہ ہٹایا گیا تو کمپنیاں نئے اسپکڑم لینے سے قاصر ہو ں گی۔

متعلقہ عنوان :