نوازشریف ٹیکس چور، انہوں نے ٹیکس چوری کرکے اپنے اثاثہ جات میں اضافہ کیا،چوہدری اعتزاز حسن

منگل 1 دسمبر 2015 09:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2015ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سنیٹر چوہدری اعتزاز حسن نے کہا ہے کہ نوازشریف ٹیکس چورہیں، انہوں نے ٹیکس چوری کرکے اپنے اثاث جات میں اضافہ کیا۔گزشتہ روزپاکستان پیپلزپارٹی کے 48ویں یوم تاسیس کے حوالے سے لاہور میں منعقدہ مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے اپنے چہرے پرایمانداری کاخبادہ اڑھ رکھاہے اور اس بات کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتاہے کہ1998ء میں نوازشریف کے اثاثے کیا تھے۔

اور آج ان کے اثاثوں میں کتنااضافہ ہوگیاہے۔چوہدری اعتزازحسن نے کہاہے کہ عجیب بات ہے کہ نیب پنجاب کومقدس گائے سمجھتاہے۔نیب کوکرپشن صرف دوسرے صوبوں کے سیاستدانوں میں ہی دکھائی دیتی ہے۔لہذاضرورت امرکی بھی ہے کہ نیب کا بھی احتساب کیا جائے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سابق گورنر پنجاب سردارلطیف کھوسہ نے کہاکہ شریف خاندان آج دنیاکا امیرترین خاندان ہے۔

نوازشریف اور شہبازشریف پاکستان میں حکمرانی کررہے ہیں۔جبکہ نوازشریف کے صاحبزادے حسن نوازلندن میں اثاثے بنانے میں مصروف ہیں انہوں نے کہاکہ حسن نوازنے لندن میں وہ مہنگی ترین پراپرٹی خرید لی ہے جوکسی اور کے پاس نہیں نیب کویہ اثاثے اورنوازشریف کی جانب سے داخل کرائے گئے۔ٹیکس کی شرح نظرکیوں نہیں آتی انہوں نے کہا کہ وقت آنیوالا ہے جب نیب کا ہاتھ پنجاب کے حکمرانوں کے گلے میں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نیب انتقامی کارروائیوں کا نشانہ نہ صرف پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کوبنارہی ہے یوم تاسیس کی تقریب جو پاکستان پیپلزپارٹی لاہورکے ضلعی صدراشرف بھٹی کے ڈیرے واقع ایرپورٹ روڈپرمنعقدہوئی سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی لاہورکی ثمینہ خالد گھرکی سمیت قمرالزمان کاہرہ اور پیپلزپارٹی پنجاب کے صدرمیاں منظور احمد وٹونے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی شہیدبھٹواور شہیدمحترمہ بے نظیر بھٹوکی حمایت ہے جس کی قیادت اور ورکرزانتقامی کارروائیوں سے نہیں ڈرتے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے مخالف آصف علی زرداری کیخلاف پرایگنڈہ کرنے میں مصروف ہیں۔

حالانکہ وہ بیماری کی وجہ سے بیرون ملک زیرعلاج ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت دورنہیں جب آصف علی زرداری پارٹی کارکنوں اور عوام میں ہونگے۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کا عوام سے وعدہ ہے کہ وہ عوام کوتنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی میں کوئی دھڑے بندی نہیں پوری پارٹی بلاول بھٹو اور آصف علی زرداری کی قیادت میں متحدہے۔یوم تاسیس کی تقریب میں پارٹی کارکنوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

تقریب کی فضابلاول بھٹوزندہ بادکے نعرے سے گونج رہی۔تقریب کے شرکاء نے بالتوں میں پارٹی پرچم شہید بھٹواورمحترمہ بینظیر بھٹوسمیت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹوکی تصاویرالمکارکھی تھیں تقریب میں بلاول بھٹوکا یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب بھی براہ راست رکھا گیا۔جس کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :