جنوبی کوریا نے چین کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے کو منظور کر لیا

منگل 1 دسمبر 2015 09:36

سیول(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2015ء) جنوبی کوریا نے چین کے ساتھ آزاد تجارت کے ایک معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ یوں ایشیا کے دو اہم ممالک کے مابین زیادہ تر تجارتی ٹیکسوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

جون میں طے پانے والے اس معاہدے کو آج جنوبی کوریائی پارلیمنٹ نے بھاری اکثریت سے منظور کیا۔ تاہم اس معاہدے کے نفاذ سے قبل ابھی چین کی پارلیمان نے اس کی حتمی منظوری دینا ہے۔ جنوبی کوریا نے آج نیوزی لینڈ اور ویت نام کے ساتھ بھی ایسے ہی معاہدوں کی حتمی منظوری دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :