مسیحیوں اور مسلمانوں کے مابین بھائی چارے کا رشتہ قائم ہے، پوپ

منگل 1 دسمبر 2015 09:37

بنگوئی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2015ء)کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے مطالبہ کیا ہے کہ وسطی جمہوری افریقہ کی مسیحی اور مسلم برادری ایک دوسرے کا احترام کرے اور امن قائم کرے۔

(جاری ہے)

اس ملک کے دورے کے اختتام پر پوپ نے کہا کہ مسیحیوں اور مسلمانوں کے مابین بھائی چارے کا رشتہ قائم ہے اور انہیں مل کر امن کے لیے کوششیں کرنی چاہیں۔ پوپ نے اس دوران دارالحکومت بنگوئی کی ایک مسجد میں بھی گئے۔ پوپ نے مذہب کے نام پر قتل و غارت گری کی کڑے الفاظ میں مذمت کی۔ اپنے چھ روزہ دورہ افریقہ کے دوران پوپ کینیا اور یوگینڈا بھی گئے تھے۔