بنوں ،یونیورسٹی آ ف سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی میں پودوں سے با ئیو ڈیزل حاصل کرنے کا کامیاب تجربہ ،جے ٹروپا نامی پودے سے حاصل بائیو ڈیزل ماحول دوست اور درجہ حرارت پر قابو پانے میں سود مند ثابت ہوتا ہے

منگل 1 دسمبر 2015 09:28

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2015ء)یونیورسٹی آ ف سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی بنوں میں پودوں سے با ئیو ڈیزل حاصل کرنے کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا ہے ،جے ٹروپا نامی پودے سے حاصل ہونے والا بائیو ڈیزل ماحول دوست اور درجہ حرارت پر قابو پانے میں سود مند ثابت ہوتا ہے ۔ تفصیلات کے مطا بق یونیورسٹی آ ف سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی بنو ں میں ڈائر یکٹو ریٹ آ ف سا ئنس اینڈ ٹیکنا لو جی خیبر پختو نخوا ہ کے ما لی تعاو ن سے شرو ع کئے جا نے والے با ئیوڈیز ل پر اجیکٹ نے بالآخر کا میا بی حا صل کر لی ۔

وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبد الر حیم خان کی زیر صدارت ہو نے والی ایک پر و قار تقریب میں جے ٹرو پا کے پو دو ں سے حاصل کئے گئے با ئیو ڈیزل سے عا م گا ڑی چلا کر عملی طور پر پراجیکٹ کی کا میا بی ثابت کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر عبد الر حیم خان نے پراجیکٹ کے انچا ر ج ڈاکٹر فیضا ن اللہ اور ٹیم میں مو جو د طلبہ کو مبا ر کبا د دی ۔

انھو ں نے ڈائر یکٹو ریٹ آ ف سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی خیبرپختونخواہ کا بھی شکر یہ ادا کیا کہ جن کی ما لی معاونت سے اس عظیم پرا جیکٹ کا قیام ممکن ہو سکا۔ با ئیو ڈیز ل پرا جیکٹ کے انچا ر ج ڈاکٹر فیضا ن نے اس مو قع پر با ئیو ڈیز ل کی افا دیت پر اظہا ر خیا ل کر تے ہو ئے کہا کہ ما حو ل دوست ایندھن وقت کی ضرورت ہے اور اسی طریقے سے ہم ما حو لیا تی آ لو دگی پر قا بو پا نے کے ساتھ ساتھ سر سبز پو دو ں کی تعداد میں بھی اضا فہ کر سکتے ہیں ۔

چو نکہ اس پو دے کو مویشی نہیں کھا تے اس لئے اس کی نشونما نہا یت کامیا بی سے ہوجا تی ہے اور تجا ر تی سطح پر اس کی پیداوار نہایت سود مند ہے۔ پو دو ں کی بڑھو تی سے کر ہ ارض کے بڑھتے ہو ئے درجہ حرارت پر بھی بتدریج قا بو پا یا جا سکتا ہے۔ انھو ں نے اس امر پر زور دیا کہ با ئیو ڈیز ل کی زیا دہ پیداوار تجارتی سطح پر شرو ع کی جا ئے تا کہ توانائی کے متبا دل ذرائع کو قا بل عمل بنا یا جا سکے۔ پروگرا م کے آ خر میں وائس چانسلر نے پراجیکٹ کی کامیابی کی خو شی میں پرا جیکٹ کی تما م ٹیم کے اعزاز میں چا ئے کی دعوت کا اعلا ن کیا۔

متعلقہ عنوان :