روسی کارروائی، دو ماہ کے دوران شام میں پندرہ سو ہلاکتیں

منگل 1 دسمبر 2015 09:36

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2015ء) شام میں جہادیوں کے خلاف گزشتہ دو ماہ قبل شروع ہونے والی روسی فضائی کارروائیوں کے نتیجے میں ہلاک شدگان کی تعداد پندرہ سو تک پہنچ چکی ہے۔

(جاری ہے)

سیئریئن آبزرویٹری فان ہیومن رائٹس کے مطابق ان میں ہلاک ہونے والے تقریباً ایک تہائی عام شہری ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ تیس ستمبر کو شروع ہونے والی روسی بمباری میں داعش کے 419 جہادی جبکہ القاعدہ کے حامی 598 جنگجو مارے گئے ہیں۔ تاہم اس دوران چارسو پچاسی شہری بھی لقمہ اجل بنے، جن میں 117 بچے اور سینتالیس خواتین بھی شامل ہیں۔