ترکی نے روس سے معافی مانگنے سے انکار کردیا

منگل 1 دسمبر 2015 09:37

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1دسمبر۔2015ء) ترک وزیر اعظم نے کہا کہ ان کا ملک سرحدی حدود خلاف ورزی پر مار گرائے جانے والے روسی طیارے پر روس سے معافی نہیں مانگے گا۔احمد دیوا توغلو نے کہا کہ روس اس واقعے کے بعد ترکی پر لگائی گئی معاشی پابندیوں پر نظرثانی کرے گا۔ ترک وزیراعظم نے کہا کہ کہ ہم اپنافرض ادا کر رہے تھے لہذٰا ترک صدر اور نہ ہی وزیر اعظم اس واقعے پر معافی مانگیں گے۔

(جاری ہے)

نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن کے سربراہ سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ترکی مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچنے کیلئے روس سے بات چیت کیلئے تیار ہے۔روسی صدر ولادمیر پیوٹن کے مشیر خارجہ نے کہا کہ روسی صدر نے ترک صدر کی فون کال کا جواب نہیں دیا کیونکہ ترکی کی جانب سے اس واقعے پر معافی نہیں مانگی گئی۔

روس کا اصرار ہے کہ ان کے جنگی طیارے نے فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی تھی۔واضح رہے کہ تقریباً ایک ہفتہ قبل ترکی نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے روسی جنگی طیارے کو مار گرایا تھا۔ترکی کا کہنا ہے کہ روسی جنگی طیارے ایس یو 24 نے ان کی فضائی حدود کی خلاورزی کی تھی اور اس کے پائلٹ نے ترکی کی جانب سے جاری ہونے والیکو نظر انداز کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :