ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی پر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی جاسکتی ہے، ہلیری کلنٹن

منگل 8 دسمبر 2015 09:35

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2015ء)امریکا کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی کی جاسکتی ہے۔ اسلام کو شدت پسند مذہب کہنا مسلمانوں کی اکثریت سے ناانصافی ہوگی۔واشنگٹن میں امریکا اور اسرائیل کے تعلقات پر تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئے ہلیری کلنٹن کا کہنا تھا کہ اسلام پرامن مذہب ہے۔

(جاری ہے)

مسلمانوں کی اکثریت کا شدت پسندی سے کوئی تعلق نہیں۔ محض ایک یا دو افراد کے عمل سے اسلام کو شدت پسند مذہب کہنا درست نہیں ہوگا۔شام کے متعلق سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں شام میں امریکی فوج بھیجنے سے صورتحال مزید خراب ہوگی۔ شام کا تنازعہ بات چیت سے حل کروایا جائے۔ایران کے متعلق ہلیری کلنٹن نے کہا کہ تہران کو ایٹمی معاہدے پر عمل کرنا ہوگا۔ خلاف ورزی کی صورت میں فوجی کارروائی کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ ۔

متعلقہ عنوان :