حکومتی سطح پر مذاکرات کے بعد پاک بھارت سیریز کا فیصلہ ایک دو روز میں ہوجائیگا، شہریار خان ،محمد عامر کو سمجھانے کی ضرورت ہے انہیں رویہ بہتر کرنا ہوگا ،آئی سی سی کا کہنا ہے کرکٹ کے حوالے سے پاک بھارت سیریز بہت ضروری ہے شائقین کرکٹ پاک بھارت سیریز دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں، سری لنکن بورڈ کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اس موقع پر پاک بھارت سیریز کی میزبانی قبول کی ہے ، چیئرمین پی سی بی

منگل 8 دسمبر 2015 09:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2015ء) چیئرمین کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کا فیصلہ ایک دو روز میں ہوجائے گا ، حکومتی سطح پر مذاکرات کے بعد فیصلہ ہوگا ، بھارت کے جواب کیلئے مزید دو دن انتظار کرینگے ، محمد عامر کو سمجھانے کی ضرورت ہے انہیں رویہ بہتر کرنا ہوگا ۔پاک بھارت سیریز کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بھارتی بورڈ نے سیریز سے متعلق ابھی تک آگاہ نہیں کیا غیر رسمی طور پر بتایا گیا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ ششما سوراج پاکستان آرہی ہیں اور کرکٹ سیریز کے حوالے سے بات بھی ہوگی ہمیں اس کا انتظار کرنا چاہیے ۔

شہریار خان نے کہا کہ آئی سی سی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کرکٹ کے حوالے سے پاک بھارت سیریز بہت ضروری ہے شائقین کرکٹ پاک بھارت سیریز دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں کوئی شک نہیں یہ ایشز سیریز کی طرز کی بڑی کرکٹ ہوتی ہے جس سے دونوں بورڈز کو مالی فوائد بھی حاصل ہوتے ہیں اور شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گرین سگنلز ملنے پر مختصر مدت میں انتظامات کرلیں گے ہم پہلے ہی اس پر کام کررہے ہیں سری لنکا کی حکومت کے بہت مشکور ہیں کہ انہوں نے اس وقت سیریز کی میزبانی کی حامی بھری سری لنکن بورڈ بھی اپنے طور پر کوشش کررہا ہے کہ سیریز ہوجائے ۔

ایک سوال کے جواب میں شہریار خان نے کہا کہ محمد عامر کی کارکردگی تو بہت اچھی ہے ڈومیسٹک اور بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں انہوں نے اب تک بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے تاہم ان کا رویہ مناسب نہیں انہیں سمجھانے کی ضرورت ہے ابھی انہیں ٹیم اے میں شامل کیاجائے گا