امریکی اتحاد نے شامی فوج کو نشانہ بنانے کی تردید کردی

منگل 8 دسمبر 2015 09:35

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2015ء)امریکا کی قیادت میں داعش مخالف اتحاد نے شام میں صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کے ایک اڈے پر فضائی حملے کی تردید کردی ہے اور کہا ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے ایک روز پہلے شامی فوج کے اڈے پر کوئی حملہ نہیں کیا تھا۔اس حملے میں مبینہ طور پر تین شامی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی اتحاد کے ترجمان کرنل اسٹیو وارن نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا ہے کہ ''ہم نے فضائی حملے سے متعلق شامی رپورٹس کو ملاحظہ کیا ہے لیکن ہم نے دیرالزور کے اس حصے میں کوئی حملہ نہیں کیا تھا''۔

انھوں نے کہا کہ اتحادی طیاروں نے دیرالزور میں شامی فوج کے اس اڈے سے کوئی پچپن کلومیٹر دور داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی تھی۔دیرالزور میں اس حملے کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ یہ امریکا کی قیادت میں اتحادی ممالک کے لڑاکا طیاروں نے کیا ہے

متعلقہ عنوان :