افغان صوبے ننگر ہار میں بم دھماکا،12افراد زخمی

منگل 8 دسمبر 2015 09:27

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2015ء)فغانستان میں گزشتہ روز ایک بم دھماکے کے نتیجے میں 7پولیس اہلکار سمیت12افراد زخمی ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے کا واقعہ افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار کے ضلع Surkhrod میں پیش آیا، جہاں پولیس کے ہیڈ کوارٹر کے باہر کھڑے ٹرک میں دھماکا ہوگیا، دھماکا اتنا شدید تھا کہ ہیڈ کوارٹر سمیت قریبی دکانوں اور مدرسوں کو بھی نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

دھماکے نتیجے میں زخمی 7 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد کوقریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ، حملے کی ذمہ داری فوری طور پرکسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :