ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام

منگل 8 دسمبر 2015 09:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2015ء) عالمی صرافہ مارکیٹ میں پیر کے روز فی اونس سونامہنگا ہو گیا جبکہ ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا ۔پیر کو عالمی صرافہ مارکیٹ میں 19ڈالر کے اضافے سے سونے کی فی اونس قیمت1084ڈالر ہو گئی ۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز کراچی ،حیدرآباد ،لاہور ،ملتان ،فیصل آباد ،اسلام آباد ،راولپنڈی اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت44ہزار450روپے جبکہ10گرام سونے کی قیمت38ہزار100روپے کی سطح پر بدستور برقرار رہی اسی طرح ایک تولہ چاندی کی قیمت بھی660روپے پر مستحکم رہی ۔