تھانہ کورال کی حدودمیں اوباش افرادنے 34سالہ شخص کوجنسی زیادتی کانشانہ بناڈالا

منگل 8 دسمبر 2015 09:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2015ء)تھانہ کورال کی حدودمیں اوباش افرادنے 34سالہ شخص کوجنسی زیادتی کانشانہ بناڈالا۔ذرائع کے مطابق واقعہ خاندانی دشمنی کے باعث پیش آیا،متاثرہ شخص پمزکے میڈیکل لیگل سرٹیفکیٹ میں بھی جنسی زیادتی ثابت ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کورال کے علاقے جھنگ سیداں میں 34سالہ فضل حسین کوخاندانی دشمنی کی بناء پرگزشتہ روزاغواء کرکے نامعلوم افرادنے جنسی زیادتی کانشانہ بناڈالاجبکہ ذرائع کے مطابق واقع خاندانی دشمنی کے باعث پیش آیاہے تھانہ کورال میں پولیس نے نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا

متعلقہ عنوان :