داعش مخالف جنگ کے لیے برّی فوج بھیجنے کا امکان مسترد

منگل 8 دسمبر 2015 09:35

برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2015ء)معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم (نیٹو) نے شام میں داعش کے جنگجووٴں کے خلاف لڑائی کے لیے زمینی فوج بھیجنے کا امکان مسترد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹنبرگ نے مقامی فورسز کو داعش کے خلاف جنگ کے لیے تقویت بہم پہنچانے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔نیٹو کے سیکریٹری جنرل نے سوئس کا کہناہے کہ ''برّی فوج بھیجنا داعش مخالف اتحاد اور نیٹو اتحادیوں کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہے''۔انھوں نے کہا کہ ''امریکا کی خصوص فورسز کی محدود تعداد بھیجی جارہی ہے۔تاہم پیش بندی کے طور پر مقامی فورسز کو مضبوط کیا جارہا ہے۔یہ کوئی آسان کام نہیں ہے لیکن یہی واحد آپشن ہے''۔

متعلقہ عنوان :