فرانس میں گزشتہ سالوں میں850 طالب علموں نے بنیاد پرستی کی تعلیم حاصل کی، فرانسیسی جریدے کی رپورٹ

منگل 8 دسمبر 2015 09:27

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2015ء )فرانس میں طلباو طالبات بنیاد پرستی کی طر ف مائل ہونے لگے ۔ گزشتہ سالوں میں850 طالب علموں کی نشاندہی جنہوں نے بنیاد پرستی کی تعلیم حاصل کی۔ فرانسیسی جریدے کی رپورٹ تفصیلات کے مطابق فرانس میں نوجوان نسل جس میں سکول اور کالجز کے طلبہ و طالبات شامل ہیں بنیاد پرستی کی طرف مائل ہورہے ہیں ۔ 850ایسے طالب علموں کی نشاندہی ہوئی ہے، جنہوں نے بنیاد پرستی کی تعلیم حاصل کی۔

فرانسیسی جریدے نے اخبار میں لکھا ہے کہ اس حوالے سے تفصیلی سروے کیا اورنتائج کی بنیاد پر یہ رپورٹ تیار کی ہے، کہ فرانس کی وزارت تعلیم نے بھی اس امر کی تصدیق کی ہے کہ 850طالب علم ماضی میں ایسی تعلیم حاصل کرتے رہے ہیں جو بنیاد پرستی کو فروغ دیتی ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ اگرچہ فرانس کے ہائی اسکولوں میں پڑھنے والے55 لاکھ طالب علموں کی تعدادکے لحاظ سے یہ اعداد و شمار زیادہ اہمیت نہیں رکھتے تاہم اس جانب ضرور اشارہ کرتے ہیں کہ یہ رجحان خطرناک ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت تعلیم کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹیچرز سے کہا گیا تھا کہ وہ طالب علموں کی حرکات و سکنات یا ان میں آنے والی تبدیلوں پر کڑی نظر رکھیں، مثلاً اگر وہ اپنے طالب علموں میں لباس ، خواتین سے روا رکھے جانے والے ان کے رویئے یا مذہب سے اچانک لگاورکھنے جیسی تبدیلیاں نوٹ کریں تو اس سے فوری آگاہ کریں۔

متعلقہ عنوان :