عالمی ماحولیاتی ڈیل طے کرنے میں دیر نہ کی جائے، بان کی مون

منگل 8 دسمبر 2015 09:35

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2015ء) اقوام متحدہ کے سربراہ بان کی مون نے کہا ہے کہ عالمی رہنماوٴں کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے مقابلے کے لیے ایک عالمگیر معاہدے پر متفق ہو جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

پیرس میں جاری عالمی کلائمیٹ چینج سمٹ کے موقع پر انہوں نے خبردار کیا کہ اگر اس تناظر میں کوئی ڈٰیل نہ ہوئی تو اس کے تباہ کن اثرات برآمد ہوں گے۔ پیرس کانفرنس میں 190 سے زائد ممالک کے مندوبین ایک عالمی معاہدے پر متفق ہونے کی کوشش میں ہیں۔ یہ کانفرنس گیارہ دسمبر تک جاری رہے گی