سعودی عرب میں موسم سرد،ہیٹر جلانے میں احتیاط کی ہدایت

منگل 8 دسمبر 2015 09:27

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔8دسمبر۔2015ء)سعودی عرب کے مختلف شہروں میں موسم سرد ہوگیا ہے،موسم میں تبدیلی کے بعدجدہ،مکہ مکرمہ،اللیث ،ینبع سمیت دیگر شہروں میں گرد و غبار اور تیز ہواؤں سے سانس کی تکلیف،دمہ اورکھانسی کے مریضوں کو احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق موسم میں تبدیلی کے بعد سعودی وزارت صحت کی جانب سے اسپتالوں کو ایمرجنسی کے لیے تیار رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دارالحکومت ریاض میں درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ،مدینہ منورہ میں درجہ حرارت 6،دمام 4،حا یل 3،طریف 2،القریات، طبرجل و سکا کا 1، تبوک صفر ، رکارڈ کیا گیا۔دمام پورٹ پر جہازوں سے مال اترنے چڑھانے کے کام میں تعطل آگیا ہے، گھروں میں الیکٹرک ہیٹر جلنے لگے ہیں، گرم کپڑوں کی مارکیٹ میں فروخت عروج پر پہنچ گئی ہے۔ محکمہ شہری دفاع نے شہریوں سے سردی سے بچاؤ کیلئے ہیٹر یا گیس ہیٹر جلانے میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :