قومی اسمبلی میں 20 کروڑ عوام کے سامنے بتایا گیایہ جا ئیداد کیسے بنائی پھر قطری شہزادے کے خط کے پیچھے چھپ گے۔ افتخار محمد چو ہدری

قطری شہزادے کے خط کی کو ئی حیثیت نہیں میڈ یا پر چلنے والے ثبوت کا فی ہیں،سابق چیف جسٹس

بدھ 4 جنوری 2017 11:18

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جنوری۔2017ء) قومی اسمبلی میں 20 کروڑ عوام کے سامنے بتایا گیا تھاکہ یہ جا ئیداد کیسے بنائی گئی ہے۔ کیسی بات ہے کہ پھر قطری شہزادے کے خط کے پیچھے چھپ گے۔پا نامہ کیس ایک مضبوط اور ٹیسٹ کیس ہے۔ان خیالا ت کا اظہار سابق چیف جسٹس آف پاکستان اور پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پا رٹی کے سربراہ افتخار محمد چو ہدری نے اپنی پا رٹی مہم کے دوران گزشتہ روز سیالکوٹ میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں کہ قطری شہزادے کے خط کی کو ئی حیثیت نہیں ہے میڈ یا پر چلنے والے ثبوت کا فی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت کے سربراہ پر انتہائی اہم مقدمہ چل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ 1990 سے لے کر1999 تک پیسہ ملک سے باہر کیسے گیا اصل مقدمہ سوال یہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ کہ سچ عوام کے سامنے کھل کر آگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس قوم کی خو ش قسمتی ہے کہ کر پٹ حکمرانوں کو شرمندہ کر نے کیلئے اللہ پاک نے ثبوت بیرون ملک سے پا کستان بھجوا دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 200ارب ڈالر کی رقم پا کستان سے بیرون ملک منتقل ہو ئی ہے جس کو حکومت تسلیم کرتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ چا ر سو کیسز ایسے ہیں جن میں عوام کا پیسہ غیر قانونی طور پر ملک سے باہر منتقل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پا نامہ کیس ایک مضبوط اور ٹیسٹ کیس ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس طر ح ڈیکٹیٹر کو ناکام بنایا تھا اسی طر ح ان کو بھی اپنے منطقی انجام پر پہنچا ئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی آنکھو ں میں دھول جھونکنے کیلئے پا کستان پیپلز پا رٹی اور پا کستان مسلم لیگ ایک دوسرے کے خلاف ریفرنس دائر کرتے ہیں مگر ان میں سے ابھی تک کسی کو سزا نہیں ہو ئی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پا رلیمنٹیرینز کا نظام ناکام ہو چکا ہے۔قبل ازیں انہوں نے سیالکوٹ بار سے بھی خطاب کیا۔سیالکوٹ آمد پر سابق چیف جسٹس آف پاکستان اور پاکستان جسٹس ڈیموکریٹک پا رٹی کے سربراہ افتخار محمد چو ہدری کا سیالکوٹ بار نے پر تپاک استقبال کیا۔ افتخار محمد چو ہدری کو پھولوں کے ہاروں سے لاد دیا گیا۔