یمن،عرب اتحاد کے فضائی حملوں میں دو حوثی کمانڈر ہلاک

بدھ 4 جنوری 2017 11:13

صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جنوری۔2017ء)سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کے یمن کے شہر حجہ پر فضائی حملوں میں حوثی ملیشیا کے دو سرکردہ کمانڈروں سمیت متعدد جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ان دونوں کمانڈروں کی شناخت ابو مروان اور ابو ایمن کے نام سے کی گئی ہے اور وہ میدی کے محاذ پر یمنی فوج کے خلاف لڑائی میں حوثی ملیشیا کی قیادت کررہے تھے۔

حجہ شہر میں دو محاذوں پر عرب اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے بمباری کرکے دو ٹی 72 ٹینک ،کاتیوشا راکٹ لانچروں ،میزائلوں اور اسلحہ ،گولہ بارود کے ڈپووٴں کو بھی تباہ کردیا ہے۔درایں اثناء یمنی فوج کے زیر قیادت فورسز نے صوبے شبوہ کے ضلع بیحان میں چار چوکیوں العلام ،السالم ،العقدہ اور السویدہ پر حوثی ملیشیا کے حملوں کو پسپا کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :