عراق ،داعش نے کرکوک سے فرار کی قیمت 600 ڈالر مقرر کر دی

بدھ 4 جنوری 2017 11:16

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جنوری۔2017ء) داعش نے کرکوک گورنری میں اپنے زیر قبضہ علاقے سے فرار کے خواہش مندشہریوں کو پیش کش کی ہے کہ وہ فی کس چھ سو ڈالر ادا کر کے محفوظ مقام پر منتقل ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کرکوک میں روزانہ داعش کے زیر نگیں علاقوں سے سیکڑوں شہری 600 ڈالر فی کس 'فیس' ادا کر کے باہر نکل رہے ہیں۔ داعش علاقہ چھوڑنے سے پہلے شہریوں کی ڈی بریفنگ کرتی ہے۔

متعلقہ عنوان :