کوئی شبہ نہیں پانامہ کیس قومی نوعیت کاہے ،وقت نہ دے سکنے کے باعث کیس سے رخصتی چاہی، اکرم شیخ

بدھ 4 جنوری 2017 11:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جنوری۔2017ء)پانامہ لیکس کیس میں وزیراعظم نوازشریف کے صاحبزادوں کے سابق وکیل اکرم شیخ نے کہاہے کہ کوئی شبہ نہیں کہ پانامہ کیس قومی نوعیت کاہے ،وقت نہ دے سکنے کے باعث کیس سے رخصتی چاہی ،کیس جیتنے کیلئے مجھ سے بہترہاتھوں میں آگیاہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روزنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پانامہ کیس میں بعض اوقات کیس کی تیاری کیلئے 16گھنٹے کام کرناپڑتاہے ،مقدمے کی تیاری کیلئے زیادہ وقت نہ دینے کے باعث وزیراعظم سے رخصت کی درخواست کی جوانہوں نے منظورکرلی۔پانامہ کیس مجھ سے بہترہاتھوں میں پہنچ گیاہے ۔انہوں نے کہاکہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ یہ مقدمہ قومی نوعیت اختیارکرچکاہے ،میں سمجھتاہوں کہ پانامہ کیس جیتاجاسکتاہے

متعلقہ عنوان :