کوئٹہ ،گوادر میں معاشی سرگرمیاں تیز ہونے لگیں

خام تیل ،شپ بریکنگ اور ایرانی بارڈر ٹریڈ میں اضافے پر کسٹم نے رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ میں ہدف سے 67فیصد اضافی ریونیو وصول کرلیا

بدھ 4 جنوری 2017 11:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جنوری۔2017ء )گوادر میں معاشی سرگرمیاں تیز ہونے لگیں ۔ خام تیل ،شپ بریکنگ اور ایرانی بارڈر ٹریڈ میں اضافے پر کسٹم کلکٹر گوادر نے رواں مالی سال کے پہلے 6ماہ میں ہدف سے 67فیصد اضافی ریونیو وصول کرلیا کسٹم کلکٹر گوادر سعید اکرم نے بتایا کہ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

خام تیل ،ہائی اسپیڈ ڈیزل اور شپ بریکنگ کاروبار میں بہتری کے سبب ریونیو میں اضافہ ہورہا ہے اور ساتھ ہی ایران کے ساتھ بارڈر ٹریڈ میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔

کسٹم کلکٹر گوادر نے بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ہدف سے 67فیصد اضافی ریونیو وصول کرلیا۔ جو 11ارب 88کروڑ روپے ہے جبکہ جولائی سے دسمبر 2016کے لئے 7ارب 10کروڑ روپے کا ہدف مقرر تھا ۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 6ارب 32کروڑ روپے ریونیو وصول کیا گیا تھا۔ کسٹم کلکٹر گوادر کا کہنا تھا کہ 6ماہ میں کسٹم اینٹی اسمگلنگ نے 4لاکھ 37ہزار ڈیزل اور 3779کلو منشیات اور دیگر اشیا پکڑی ہیں ۔ جس کی مالیت 1ارب 68کروڑ روپے ہے۔

متعلقہ عنوان :