مودی کو بھارتی سیاست کی سمجھ نہیں ہے،ممتا بینرجی

ملک میں ہنگامی حالات ہے، سیاسی جماعتیں خوفزدہ ہیں لیکن بولتی نہیں،مغربی بنگال کی وزیر اعلی کی بھارتی وزیر اعظم پر تنقید

بدھ 4 جنوری 2017 11:13

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جنوری۔2017ء) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے کہا ہے کہ ملک میں ہنگامی حالات ہے سیاسی جماعتیں خوفزدہ ہیں لیکن بولتی نہیں۔ نریندر مودی کو بھارتی سیاست کی سمجھ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے صوبے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے ایک بار پھر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ سمجھتے ہیں کہ گرفتاریوں سے ہمیں روک لیں گے تو یہ انکی بھول ہے۔

عوام مودی کو سبق سکھائے گی۔ انہوں نے کہا ہے کہ ولگوں کو نوٹوں کی بندی کے خلاف سڑکوں پر آنا چاہیئے۔ نریندر مودی کو بھارتی سیاست کی سمجھ نہیں ہے۔ ملک اس وقت ہنگامی حالات میں ہے۔ سیاسی جماعتیں خوفزدہ نہیں لیکن بولتی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کو گرفتار ہونا چاہیئے۔

متعلقہ عنوان :