وزیر اعلیٰ کے پی کے نے فوری طور پر صوبہ بھر کے کالجوں کے اساتذہ اور ڈاکٹروں کے تبادلوں پرپاپندی عائد کردی
بدھ 4 جنوری 2017 11:18
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جنوری۔2017ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے فوری طور پر صوبہ بھر کے کالجوں کے اساتذہ اور ڈاکٹروں کے تبادلوں پرپاپندی عائد کی ہے۔ یہ ہدایات انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاوٴس پشاور میں دو مختلف اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ ان اجلاسوں میں سینئر وزیر عنایت اللہ، چیف سیکرٹری اور انتظامی سیکرٹریوں شرکت کی۔
وزیر اعلیٰ نے اساتذہ اور ڈاکٹروں کو اپنے اپنے اداروں میں اپنی موجودگی کو یقینی بنا کر عوامی فلاح کے لئے کام کرنے کی ہدایت کی۔ تعلیم کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے اور اسکے ذریعے ہم ترقی کے نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں اس لئے اس سے بھرپور استفادے کے لئے تیاری لازمی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے سی پیک کے تناظر میں تعلیم کے شعبے میں خامیوں کو دور کرکے نوجوانوں کو صوبے کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرنے کے لئے تیار کرنے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک ہماری صلاحیتوں کی آزمائش ہے کہ ہم اس سے کس طرح فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دورہ چین کے موقع پر مختلف یونیورسٹیوں کے ساتھ طلباء کے تبادلے ، تربیت اور چینی زبان سیکھنے کے لئے مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ انہوں نے صوبے میں صنعتوں اور سی پیک کے منصوبوں کے لئے درکار ہنرمند افراد تیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ سیکرٹری پی اینڈ ڈی سی پیک کی سرگرمیوں کے نگران ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال مارچ میں بیجنگ میں سی پیک کی تیاریوں کے بارے میں بھرپور نمائش کی جائے گی۔ صوبہ بھر کے کالجوں میں بی ایس کلاسوں کے اجراء کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے اس سلسلے موثر منصوبہ بندی کرنیکی ہدایت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 38کالجوں میں اس سال جون کے آخر تک جبکہ بقیہ کالجوں میں دو مرحلوں میں بی ایس کلاسیں شروع کی جائیں گی۔انہوں نے بی ایس کلاسوں کو موٴثر انداز میں پڑھانے کے لئے اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت کی ہدایت کی۔ اسی طرح انہوں نے مارکیٹ سے باصلاحیت اساتذہ بھرتی کرنے کے لئے طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلیٰ نے اجلاس کو بتایا کہ صوبے کے کالجوں کو خود مختاری دی جائے گی تاکہ وہ خود اپنے فیصلے کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں کالجوں کی بنیاد پر اساتذہ بھرتی کئے جائیں گے اور انکی ترقی انکی کارکردگی سے منسلک ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اساتذہ کے تبادلے نہیں ہونگے جبکہ معمول کے تبادلے گرمیوں کی چھٹیوں میں ہی ہونگے۔ اسی طرح صحت کے بارے میں اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے ہسپتالوں کے لئے آلات وغیرہ کی خریداری کے لئے خاطر خواہ فنڈمہیا کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے ہسپتالوں میں مرمتی کام چار ماہ میں مکمل کرنے کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ نے اجلاس کو بتایا کہ صحت کے اداروں کو خود مختاری دینے کے بعد صحت کے شعبے میں تبادلوں پر پابندی لگائی جائے گی۔ انہوں نے ہسپتالوں کے بارے میں شکایات کے ازالے کے لئے مانیٹرنگ ٹیمیں بنانے کا حکم دیا۔ وذیر اعلیٰ نے صحت کی سہولیات تک رسائی آسان بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے خبر دار کیا کہ غیر موٴثر کارکردگی کی صورت میں مانیٹرنگ ٹیمیں کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے ہیلتھ انشورنس کارڈ سرکاری ملازمین تک وسیع کرنے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے قانون اور ضوابط کو عوامی فلاح کی راہ میں رکاوٹ نہ بننے کی ہدایت کی تاکہ عوامی توقعات کو پورا کیا جا سکے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 4 جنوری 2017 کی مزید خبریں
-
وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی سے متعلق اجلاس
-
ن لیگ کا موٹو گینگ کہتا ہے پی ٹی آئی نے ثبوت پیش نہیں کئے، ثبوت پیش کرنا ہمارا نہیں حکومتی تحقیقاتی اداروں کا کام ہے،عمران خان
-
تحریک انصاف کے الزامات جھوٹ کا پلندہ ہیں،لیگی رہنماؤں کا ردعمل
-
وزیراعظم نوازشریف سے بحرین کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل شیخ محمد بن عیسیٰ کی ملاقات
-
پشاور اور کوہاٹ کی جیلوں میں 2016میں سانحہ آرمی پبلک سکول سمیت دیگر سنگین الزامات میں پانچ دہشت گردوں کو پھانسی کی سزادے دی گئی
-
نیکٹا نے دہشتگردوں کی ذہبی تربیت کے لیے ملک بھر سے ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا
-
سینیٹ قائمہ کمیٹی کابینہ ڈویژن کا اجلاس
-
سینیٹ فنکشنل کمیٹی منتقل کردہ اختیارات اور قائمہ کمیٹی بین الصوبائی رابطہ کا مشترکہ اجلاس
-
آصف زرداری کا سلمان تاثیر کی چھٹی برسی کے موقع پر پیغام
-
کے الیکٹر ک کے صارفین کیلئے خوشخبری،نیپرا کا بجلی ایک ماہ کیلئے 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا اعلان
-
پاکستان میں بیرون ملک بیٹھ کر بلوچستان کے حالات خراب کرنے والے یہ جنگ کبھی نہیں جیت سکتے ہیں،میجر جنرل ندیم احمد انجم
-
کراچی، پولیس افسران پر حملوں کا منصوبہ بے نقاب، گرفتار دہشت گردوں کا انکشاف
-
تحریک انصاف اورمسلم لیگ ن عدالت کے باہرعدالت نہ لگائیں اورعدلیہ پردباوٴڈالنے کی کوشش نہ کریں ، عاصمہ جہانگیر
-
مودی کو بھارتی سیاست کی سمجھ نہیں ہے،ممتا بینرجی
-
یمن،عرب اتحاد کے فضائی حملوں میں دو حوثی کمانڈر ہلاک
-
عراق ،داعش نے کرکوک سے فرار کی قیمت 600 ڈالر مقرر کر دی
-
یمنی فوج نے حوثیوں کو میزائل اسمگلنگ کی سازش ناکام بنا دی
-
سال 2016ء میں صہیونی حکومت نے 1600 فلسطینی بے گھر کیے،رپورٹ
-
شام میں داعش کے 18 شدت پسند ہلاک کر دئیے، ترک فورسز
-
یورپی یونین،سب سے زیادہ سیاسی پناہ کی درخواستیں جرمنی میں جمع
-
لیبیا کے نائب وزیراعظم مستعفی
-
سعودی عرب ، درجنوں غیر ملکی کارکنوں کو قید اور کوڑوں کی سزا
-
وزیر اعلیٰ کے پی کے نے فوری طور پر صوبہ بھر کے کالجوں کے اساتذہ اور ڈاکٹروں کے تبادلوں پرپاپندی عائد کردی
-
قومی اسمبلی میں 20 کروڑ عوام کے سامنے بتایا گیایہ جا ئیداد کیسے بنائی پھر قطری شہزادے کے خط کے پیچھے چھپ گے۔ افتخار محمد چو ہدری
-
کراچی، ریڈزون میں جلسوں، جلوسوں پر 60 دن کیلئے پابندی
-
کوئی شبہ نہیں پانامہ کیس قومی نوعیت کاہے ،وقت نہ دے سکنے کے باعث کیس سے رخصتی چاہی، اکرم شیخ
-
کوئٹہ ،گوادر میں معاشی سرگرمیاں تیز ہونے لگیں
-
پنجاب بھر میں سی این جی 2.20روپے فی کلو مہنگی
-
ملک کے مختلف علاقوں میں موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری ،طویل خشک سردی کا خاتمہ
-
ایڈیشنل سیشن جج اور انکے اہلخانہ کی جانب سے کم سن ملازمہ پر مبینہ تشدد کیس کا ڈراپ سین
-
بدین، مخالفین کی فائرنگ، سیاسی پارٹی کارہنماقتل ،گولارچی میں ہڑتال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.