شام میں داعش کے 18 شدت پسند ہلاک کر دئیے، ترک فورسز

دمشق کے نواحی علاقے میں شامی فوج کے حملوں میں شدت

بدھ 4 جنوری 2017 11:17

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جنوری۔2017ء)ترک فورسز نے اپنے ہمسایہ ملک شام میں داعش کے اٹھارہ شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ترک فورسز گزشتہ چار ماہ سے اپنی سرحد سے منسلک شامی علاقوں میں داعش اور کردوں کے خلاف فرات شیلڈ نامی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک حکام نے کہا ہے کہ ان کے حملوں میں سینتیس عسکریت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترکی الباب نامی شامی علاقے میں داعش کے خلاف لڑنے والے باغیوں کی حمایت بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ ادھر دمشق کے مضافاتی علاقے وادی بردی میں حکومتی فورسز کی بمباری میں شدت پیدا ہو گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی فوج کی اِس علاقے میں دلچسپی کی وجہ دمشق کو پہنچنے والی پانی کی سپلائی لائن ہے، جس پر باغی قابض ہو چکے ہیں۔ اس مقام پر قبضے کے لیے لبنانی شیعہ عسکری تنظیم حزب اللہ کے جنگجو بھی حکومتی فورسز کا ساتھ دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :