یورپی یونین،سب سے زیادہ سیاسی پناہ کی درخواستیں جرمنی میں جمع

بدھ 4 جنوری 2017 11:17

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جنوری۔2017ء)سن دوہزار سولہ کے پہلے نو ماہ میں یورپی یونین کی تمام ستائیس رکن ریاستوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ سیاسی پناہ کی درخواستیں جرمنی میں جمع کروائی گئیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی شماریات کے دفتر یورو اسٹیٹ کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس عرصے میں سات لاکھ چھپن ہزار سیاسی پناہ کی درخواستوں سے متعلق فیصلے ہوئے اور جرمنی میں ان کی تعداد چار لاکھ بیس ہزار رہی۔ دوسرے نمبر پر اٹلی آتا ہے، جہاں ایسی اڑسٹھ ہزار درخواستوں کا فیصلہ کیا گیا جبکہ تریسٹھ ہزار درخواستوں کے ساتھ فرانس تیسرے نمبر پر ہے۔

متعلقہ عنوان :