لیبیا کے نائب وزیراعظم مستعفی

بدھ 4 جنوری 2017 11:17

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔4جنوری۔2017ء)لیبیا کے نائب وزیراعظم موسیٰ الکونی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ طرابلس میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اس شمالی افریقی ملک میں امن بحال کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مستعفی ہونے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے موسی الکونی کا کہنا تھا کہ یہ صرف ان کی نہیں بلکہ سب کی اجتماعی ناکامی ہے۔ مزید یہ کہ متحدہ حکومت کے اراکین تشدد، قتل، عصمت دری اور کرپشن کے ذمہ دار ہیں۔ لیبیا میں یونٹی حکومت مارچ دو ہزار سولہ میں قائم ہوئی تھی۔ اس حکومت کو اقوام متحدہ اور یورپی اقوام کی حمایت حاصل ہے۔ لیبیا معمر قذافی کی ہلاکت کے بعد سے افراتفری اور انتشار کا شکار چلا آ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :