باجوڑ ایجنسی،سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 5 سکیورٹی اہلکار زخمی

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا

اتوار 12 فروری 2017 14:30

باجوڑ ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13فروری۔2017ء)تحصیل ماموند کے علاقے میں بم دھماکے سے 5 سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے نجی ٹی وی کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ماموند میں سڑک کنارے نصب ایک بم کا ناکاہ بنادیا گیا ،ْ دوسرا بم ناکارہ بنانے کے دوران پھٹ گیا جس سے پانچ سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ،ْ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔