جنوبی فلپائن میں آفٹرشاکس کا سلسلہ جاری ،ہزاروں شہریوں نے سڑکوں پر پناہ لے لی

پیر 13 فروری 2017 10:12

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13فروری۔2017ء)جنوبی فلپائن کے ایک شہر میں زلزلے کے دو روز بعد اتوار کو آفٹرشاکس جاری رہنے کی وجہ سے ہزاروں شہریوں نے سڑکوں پر پناہ لے لی ہے،زلزلے میں چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ سریگاؤ اور جزیرہ منڈناؤ کے قریبی علاقوں میں جمعہ کی رات6.5درجے شدت کا زلزلہ آیا تھا جس میں ہزاروں گھر یا تو تباہ ہوگئے ہیں یا انہیں جزوی نقصان پہنچا ہے۔

اپنے نقصان پہنچے گھروں سے فرار اختیار کرنے والے افراد نے ہفتے کو دوسری رات بھی بوریاں اور کمبل اوڑھ کر سڑک پر گزار دی ۔سرکاری ارضیاتی دفتر نے غالب زرعی خطے اور اس کے اردگرد زلزلے کے بعد152000 افراد کی زیادتی پر مشتمل سریگاؤ شہر میں اب تک130 آفٹرشاکس ریکارڈ کئے ہیں،اگر چہ مزید کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

(جاری ہے)

لوگ آفٹرشاکس کی وجہ سے خوفزدہ ہیں،یہ بات حکومت کی آفات کے خطرے کم کرنے اور ان سے نمٹنے کی کونسل کے قومی دفتر کی خاتون ترجمان رومانیہ میراسیگن نے صحافیوں کو بتائی۔

صدر روڈریگو ڈیوٹر ٹے کے ترجمان مارٹن انڈیسز جن کا تعلق اسی خطے سے ہے نے سرکاری ریڈیو پر بتایا ہے کہ یہ سریگاؤ کی تاریخ میں سب سے شدید زلزلہ ہے،اس طرح کا شدید زلزلہ ایک بار1800کی دہائی میں آیا تھا۔