شاہ کوٹ،دہشت گردی کا بڑا خطرہ ٹل گیا

سکول میں دیوار کے ساتھ دستی بموں سمیت اسلحہ کا ذخیرہ برآمد

پیر 13 فروری 2017 10:28

شاہ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13فروری۔2017ء )شاہکوٹ میں دہشت گردی کا بڑا خطرہ ٹل گیا،سکول میں دیوار کے ساتھ دستی بموں سمیت اسلحہ کا ذخیرہ برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں محمد پورہ کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے پاس بچوں کو کھیلتے ہوئے ایک دستی بم ملا جسے وہ کھلونا سمجھ کر کھیل رہے تھے کہ پاس موجود راہگیر وسیم آصف آرائیں نے دیکھ لیا اور پولیس کو اطلاع دی جس پر فوری طور پر ایس ایچ او تھانہ صدر شاہکوٹ رانا سجاد اکبر اور چوکی انچارج محمد پورہ خضر حیات بھٹی نے بھاری نفری کے ہمراہ علاقے کو گھیر لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ، دوران تلاشی پولیس اہلکاروں کوگرلز سکول کی عقبی دیوارکے پاس سے بمبوں اورگولیوں سے بھرا تھیلا ملاجس پر فوراً ایس ایچ او سجاد اکبر نے بم ڈسپوزل سکواڈ اور سول ڈیفینس ننکانہ کو طلب کر لیا جنہوں نے حفاظتی حصار میں تھیلے کو کھولا تو اس میں سے 6عددہینڈ گرنیڈ اورکلاشنکوف کی 160 گولیاں برآمد کر کے بموں کو ناکارہ کر دیا ،اس واقعہ پر قرب وجوار سے سینکڑوں لوگ جائے وقوع پر اکٹھے ہو گئے، علاقہ بھر میں اس واقعہ پرسکول ہذا کی طالبات اور علاقہ مکینوں میں شدید خوف و ہراس پایا جارہا ہے قیاس ہے کہ گرلز سکول کے قریب سے ملنے والا یہ اسلحہ کسی بڑی دہشت گردی کی واردات میں استعمال کیا جانا تھا ۔

متعلقہ عنوان :