پاکستان میں سروے بین الاقوامی معیاراور قوانین کے مطابق کیا گیا ،ْاعتراض اور تنقید بے بنیاد ہے ،ْ آئی آر آئی

صوبہ پنجاب ، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کی 75تحصیلوں کے 4978رہائشیوں سے رائے حاصل کی گئی سروے کا واحد مقصد سیاسی جماعتوں کو ایسی پالیسیاں بنانے سے متعلق تجاویز فراہم کرنا جو لوگوں کی ترجیحات کی عکاس ہوں ،ْ بیان

اتوار 12 فروری 2017 13:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔13فروری۔2017ء)حالیہ سروے میں وزیر اعظم محمد نوازشریف کو مقبول ترین لیڈر قرار دینے والی انٹرنیشنل ریپبلکن انسٹیٹیوٹ (آئی آر آئی ) انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں ہونے والا سروے بین الاقوامی معیار اور قوانین کے مطابق کیا گیا جس پر اعتراضات اور تنقید بے بنیاد ہے ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی ادارے آئی آر آئی نے ستمبر اور اکتوبر 2016ء کے دوران پاکستان میں ہونے والے سروے کے حوالے سے تحریک انصاف اور دیگر حلقوں کی جانب سے تنقید پر اپنے تازہ بیان میں کہا کہ سروے کیلئے معلومات کومارکیٹ کے بین الاقوامی معیار اور سوشل ریسرچ کے طریقہ کار کے مطابق مکمل کیا گیا ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سروے میں پاکستان کے صوبہ پنجاب ، خیبر پختونخوا، سندھ اور بلوچستان کی 75تحصیلوں کے 4978رہائشیوں سے رائے حاصل کی گئی اور علاقوں کے انتخاب کیلئے پی پی ایس کا طریقہ اپنایا گیا اور گھرانوں کو رینڈم والک میتھڈ کے ذریعے منتخب کیا گیا تاکہ ابتدائی نقطے کا انتخاب کیا جا سکے اور پھر ان گھرانوں کو انٹرویو کیلئے منتخب کرنے کیلئے بائیں ہاتھ کے قانون کو اپنایا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان آئی آر آئی نے بتایا کہ ان منتخب ہونے والے گھرانوں میں 18سال یا اس سے بڑے افراد کو چھانٹی کرنے کیلئے کاش گرڈ کا طریقہ استعمال کیا گیا جن سے تربیت یافتہ پاکستانی عملے نے گھروں میں جا کر فرداٴْٴْ فرداٴْٴْ انٹرویو کیے ۔ عورتوں سے خواتین نے انٹرویو لیا ،ْ ان 75تحصیلوں کے رہائشی مردوں سے میل عملے نے انٹرویو کیے جن پر( امریکی ریسرچ ایسوسی ایشن کے تیار کر دہ رسپانس ریٹ فارمولے کے تحت ) رسپانس کی شرح تقریباٴْٴْ 66فیصد رہا اور پھر مارکیٹ کے بین الاقوامی میعاراور سوشل ریسرچ کے طریقے کے عین مطابق معلومات کو اکٹھا کیا گیا ۔

آئی آر آئی ترجما ن کے مطابق ان کا ادارہ پاکستان میں 2002ء سے کام کر رہا ہے اور ایک عشرے سے سروے ترتیب دے رہا ہے تاہم پاکستان میں ہمارا موجودہ پروگرام میں ووٹنگ پر یقین رکھتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے ساتھ کام کرنے اور فیصلہ سازوں کو پاکستانی شہریوں کی ترجیحات سے آگاہی کے متعلق تھا ۔اس سروے کا واحد مقصد سیاسی جماعتوں کو ایسی پالیسیاں بنانے سے متعلق تجاویز فراہم کرنا جو لوگوں کی ترجیحات کی عکاس ہوں ۔حال ہی میں آئی آر آئی نے مسلم لیگ (ن) ، پاکستان تحریک انصاف ، پاکستان پیپلز پارٹی ، قومی وطن پارٹی ، عوامی نیشنل پارٹی ، جمعیت علماء اسلام ف ، نیشنل پارٹی اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے نمائندوں کو سروے کے نتائج سے آگاہ کیا ہے ۔